راجن پور: دہشت گردی اور بے روزگاری کا حل مصطفوی انقلاب میں ہے۔ عبدالعمار منعم

مصطفوی انقلاب کا ہر اول دستہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا ہو گا۔ عتیق انقلابی
راجن پور اور لیہ مصطفوی سٹوڈنٹس کے زیراہتمام امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع راجن پور کے زیراہتمام امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر عبد العمار منعم، ڈویژنل کوآرڈینیٹر عتیق انقلابی اور کوآرڈینیٹر اویس قرنی سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعمار منعم نے کہا کہ ملک میں اس وقت دہشت گردی اور غربت کے اندھیرے چھائے ہوئے ہیں۔ غریب انسان کا جینا محال ہو چکا ہے۔ ملک کو اس ظلم کے نظام سے نکالنے کے لیے طلبہ کواہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ دہشت گردی اور بے روزگاری کا حل فقط مصطفوی انقلاب ہے۔

عتیق انقلابی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قوم مل کر اس ظالمانہ نظام کے خلاف اپنی آواز بلند کرے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مصطفوی انقلاب کا ہر اول دستہ ہو گا۔ اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top