کراچی: سرپرست تحریک منہاج القرآن سندھ ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف کی ہمشیرہ قضائے الٰہی سے کراچی میں انتقال کر گئیں

سرپرست تحریک منہاج القرآن سندھ ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف کی ہمشیرہ گذشتہ روز قضائے الٰہی سے کراچی میں انتقال کرگئیں۔ بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹرحسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صدر عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، جملہ مرکزی قائدین اور یورپین کونسل، ایشئین کونسل کے عہدیداران نے بھی مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائے مغفرت کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top