ڈاکٹر طاہر القادری کی کراچی بم دھماکوں کی شدید مذمت

عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے عناصر عوامی غیض و غضب سے نہ بچ سکیں گے
ملکی تشخص اور سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، سخت ترین اقدامات کرنا ہونگے

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کراچی میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید ترین مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ بیانات سے قیامت تک نہ ہو گا اس کیلئے سخت ترین اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ ملکی تشخص اور سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گذشتہ ایک دھائی سے دہشت گردی کی بد ترین لپیٹ میں ہے مگر ابھی تک اس کے خاتمے کا نہ عزم دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی اقدامات۔ مقتدر طبقہ یاد رکھے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے عناصر عوامی غیض و غضب سے نہ بچ سکیں گے۔ انہوں نے کراچی بم دھماکوں میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top