نور پور، پاکپتن شریف: تحریک منہاج القرآن یونین کونسل ڈھپئی کی کارنر میٹنگ

(مؤرخہ 22 نومبر 2013ء) تحریک منہاج القرآن تحصیل نورپور کی میٹنگ پُل شاہ داؤد ڈیرہ محمد اشرف اوورسیر میں منعقد ہوئی جس میں امیر تحریک ضلع پاکپتن ابو داؤد شاہ بخاری اور یونین کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کا ویڈیو خطاب سنوایاگیا۔ میٹنگ کے اختتام پر ابو داؤد شاہ امیر تحریک پاکپتن شریف نے لوگوں کو 1 کروڑ نمازیوں کی تیاری کے حوالہ سے بریفنگ دی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی و دہشت گردی کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں نکلنا ہوگا تاکہ اس کرپٹ نظام سے چھٹکارا حاصل کر کے غریبوں کی داد رسی کی جائے۔ تمام حاضرین نے ڈاکٹر صاحب کے خطاب کو سراہتے ہوئے کروڑ نمازیوں میں شامل ہونے کا عہد کیا۔

یاد رہے کہ میٹنگ کا انتظام و انصرام یونٹ صدر منہاج القران یوتھ لیگ محمد ناظم کی طرف سے کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top