کوئٹہ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام بیداری شعور پروگرام

تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام بیداریء شعور پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا گیا۔ بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا بیداریء شعور کے موضوع پر ویڈیو خطاب سنوایا گیا۔

اس موقع پر موجود صوبائی و ضلعی عہدیدارن تحریک منہاج القرآن جناب اورنگزیب (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن)، محمد اقبال (ضلعی صدر PAT)، محمد امین رانا (صوبائی نائب امیر تحریک منہاج القرآن)، صفدر اقبال ( ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ) موجود تھے۔

تمام عہدیداران نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اس قوم کا مقدر بن چکا ہے۔ ہمیں چاہے کہ ہم اس سفر انقلاب کے مسافر بنیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دیں اور اللہ کے حضور سرخرو ہوں۔ آخر میں 23 دسمبر اور 14 جنوری میں شامل شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئی۔ اور ملک و قوم کی سلامتی کیلے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top