نیلسن مینڈیلا کی وفات سے دنیا ایک مدبر رہنما سے محروم ہو گئی۔ ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا تاریخ میں ہمیشہ احترام کے ساتھ زندہ رہیں گے۔ جنوبی افریقہ کے عوام یقیناًاپنے قومی ہیرو سے محروم ہو گئے ہیں۔ نیلسن مینڈیلا کی وفات سے دنیا ایک مدبر رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کا شمار ان عالمی رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کامیابی سے انسانی حقوق اور آزادی کی جنگ لڑی۔ نیلسن منڈیلا نے ہمت اور استقامت کے ساتھ جہد مسلسل کر کے نسلی امتیاز کے خاتمے کیلئے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top