کوئٹہ: تحریک منہاج القرآن کے ناظم صفدر اقبال کی علامہ محمد شہزاد قادری سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے ناظم صفدر اقبال اور موسٹ سینئر رفیق سابق نائب امیر ضلع کوئٹہ تحریک منہاج القرآن محمد ادریس نے کو ئٹہ کے معروف سکالر علامہ محمد شہزاد قادری سے ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر انجمن خدام المسلین کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری سید راشد شاہ بھی موجود تھے۔

علامہ محمد شہزاد قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پوری دنیا میں امن، محبت کی شمع روشن کی ہے۔ اسلام کا حقیقی سفیر بن کر پوری دنیا میں اسلام کے پیغام امن کا درس ہر مذہب تک پہنچایا ہے۔ سید راشد شاہ نے اپنی خدمات کو پیش کیا اور ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

صفدر اقبال (ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ) نے علامہ محمد شہزاد قادری کو منہاج القرآن علماء کونسل میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ تاکہ کوئٹہ میں علماء حق کے ذریعے عوام تک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا سفر انقلاب کا پیغام موثر طریقہ سے پہنچایا جاسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top