کوئٹہ: تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کی پیر ضیاءالدین القادری الگیلانی سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے عہدیداران نے روحانی سرپرست تحریک منہاج القرآن شہزادہ غوث الورایٰ سیدنا طاہر علاؤالدین الگیلانی القادری البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادہ حضرت پیر سید محمد ضیاء الدین الگیلانی القادری البغدادی سے دربار غوثیہ کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی بلوچستان لیول پر اور بالخصوص کوئٹہ کی سطح پر پروگریس کے بارے میں دریافت کیا۔ دوران ملاقات انہوں نے بلوچستان میں مشن کی موثر حکمت عملی اور ترویج کے حوالے سے اپنے قیمتی مشوروں سے بھی فیضیاب کیا۔ وفد میں جناب محمد امین رانا (صوبائی نائب امیر تحریک منہاج القرآن)، جناب محمد اقبال (ضلعی صدر PAT )، جناب اورنگ زیب (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن) اور جناب صفدر اقبال (ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ) شامل تھے۔

اس موقع پر پیر سید محمد ضیاء الدین القادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان خلوص نیت سے اس مشن کو وقت دیں۔ اگر قائدین اور کارکنان ایک گھنٹہ بھی مشن کے لیے نہ نکال سکے تو عوام الناس تک پیغام پہنچ سکے گا نہ ہی اچھا امیج پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپس میں محبت، بھائی چارہ کی فضا قائم کریں اور چھوٹے چھوٹے اختلافات کو بھول کر ایک عظیم مقصد کیلے جدوجہد کریں۔ قائدین اور کارکنان علمی طور پر پختہ ہوں تاکہ دلائل کے ساتھ کسی کے سامنے اپنا موقف پیش کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ بلوچستان کا مزاج دوسرے صوبوں سے مختلف ہے لہذا حکمت سے کام کیا جائے۔ درس قرآن ہر ماہ کوئٹہ میں منقعد کروایا جائے بعدازاں ان دروس کو مختلف علاقوں میں پھیلادیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ درود وسلام اور ذکر و نعت کی محافل کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار کروایا جائے اور کارکنان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ان محافل سے خیر وبرکت نصیب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دو چیزوں کو لازم کر لو۔ ایک خلوص، اور دوسرا مالی دوسرا مالی قربانی۔ دین کا کوئی بھی پروگرام مالی قربانی کے بغیر بھرپور اور منظم طریق سے نہیں کیا جاسکتا۔ آخر میں آپ نے پوری امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کیلے دعا کی۔

رپورٹ: صفدر اقبال
ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top