پاکپتن: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس تقریب

(مورخہ 30 نومبر 2013ء) منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پاکپتن شریف کے تحصیلی عہدیداران و کارکنان نے تقریب کا اہتمام کیا اور کیک بھی کاٹا۔ یوم تاسیس کے اس تقریب میں تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے سرپرست رانا منظور علی، امیر تحریک پاکپتن سید ابو داؤد شاہ بخاری، ناظم ڈسٹرکٹ پاکپتن رانا غلام مصطفی فریدی و ناظم تحصیل پاکپتن محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں یوتھ لیگ کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی ڈویژنل کوآرڈنیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ رانا محمد شکیل تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز دوپہر 2 بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد تحصیل ناظم محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ، ڈویژنل کوآرڈنیٹر یوتھ لیگ رانا محمد شکیل، امیر تحریک پاکپتن سید ابو داؤد شاہ بخاری و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن رانا منظور علی نے شرکاء سے خطاب کیا اور ان کو 1 کروڑ نمازیوں کی کی تیاری کیلئے فیلڈ میں بھرپور طریقہ سے لوگوں تک شیخ الا سلام کے پیغام انقلاب کو پہنچانے کی تلقین کی۔ پروگرام کے اختتام پر میاں محمد یٰسین تبسم ایڈووکیٹ صدر یوتھ لیگ تحصیل پاکپتن نے جملہ شرکاء کا یوم تاسیس میں آنے پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top