فرانس: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے شام (Syria) میں امدادی اشیاء روانہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام 10 دسمبر 2013 کو شام (Syria) کے متاثرہ افراد کے لئے کھانے پینے کی اشیاء روانہ کی گئیں۔ اس موقع پر صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس محمد نعیم چودھری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن غریب، نادار، بے سہارا، مسائل میں گھرے انسانوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی خدمت کے لئے دن رات مصروف ہے۔ شام کے معروضی حالات اور وہاں جاری خانہ جنگی کے پیش نظر لوگ کھانے پینے کی اشیاء سے محروم ہیں اور جذبہ خدمت کے پیش نظر MWF فرانس نے اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے 5000 کلو گرام چاول اور دیگر خوردنی اشیاء ہالینڈ پہنچا دی ہیں جہاں سے فیصل مرزا دمشق اور اس کے گرد ونواح میں تقسیم کریں گے۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top