ڈاکٹر طاہر القادری کی کوئٹہ (پشون آباد) اور پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کوئٹہ (پشون آباد) اور پشاور بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے اور ان دھماکوں میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ قومی شعور سے ہی دہشت گردی کے فتنے کا سر کچلا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے ساری قوم متحد ہوجائے۔ انہوں نے بم دھماکوں میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top