چکوال: ورکرز کنونشن کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب براہ راست دکھایا گیا

چکوال ( ) تحریک منہاج القرآن چکوال کے ورکرز کنونشن سے ڈاکٹر طاہر القادری نے براہ راست خطاب کیا۔ اس مو قع پر موسم کی نزاکت کے حوالے سے چکوال کی مختلف جگہوں پر یہ ورکرز کنونشن منعقد ہوئے اور چکوال کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کی تقریبا 300 جگہوں پر بھی یہ خطاب براہ راست سنا گیا جس سے ڈاکٹر طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میری بات کو ہر بندہ سچ کہ رہا ہے لیکن اس سے بڑھ کر میرے لیے اہم ہے کہ کیا 18 کروڑ عوام بھی کہتی ہے کہ نہیں جس کے لئے عوام کو بھی یہ شعور دینا ہوگا۔ ہر جماعت کی اپنی پالیسی ہے کہ وہ آپ کے انقلاب کا حصہ بنیں یا نہ بنیں،

انہوں نے کہا کہ سیاہی، انگوٹھے اور شناختی کارڈ نے ہمارے موقف کی مزید تائید کی اور وزیر داخلہ خود کہہ رہے ہیں کہ 60 سے70ہزار ووٹ کی ہر حلقہ میں تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس لئے بالواسطہ یا بلا واسطہ ہر کوئی ہماری تائید کر رہا ہے اور وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں کہ سمجھ نہیں آتا کہ اس کا ذمہ دار کون ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اس کا ذمہ دار آپ اور الیکشن کمیشن ہیں اور کون ہے اور دھاندلی کا شور کرنے والے صرف شور ہی کریں گے کوئی اس نظام کو چھیڑے گا نہیں۔ انہوں نے کہا ابھی PIA کے علاوہ 15اداروں کو بیچنے کے لئے 100ارب (1000ارب ڈالر ) کی رشوت لی جا چکی ہے۔ جو یہ شور مچار رہے تھے کہ ایم ان ایز اور ایم پی ایز کے پاس ترقیاتی فنڈ نہیں ہونے چاہیے آج وہ اس کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھاتے جب گنگا بہتی ہے تو سب ہا تھ دھونے لگ پڑتے ہیں ان میں سے کوئی ایک تو ہو جو اس کے خلاف آواز اٹھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا انقلاب پرامن ہو گا جس کے لیے ایک کروڑ نمازیوں کی ضرورت ہے۔ہم تشدد اور بدامنی کے خلاف ہیں بلکہ ہم تو پوری دنیا میں اس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہں۔ آخر میں امیر تحریک چکوال نے بتایا کہ ضلع چکوال سے بہت بڑی تعداد 29 دسمبر کی ریلی میں شریک ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top