وہاڑی: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام تربیتی اجلاس

منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی (گڑھاموڑ) کے زیراہتمام ایک خصوصی تربیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جنرل سیکرٹری محمد اقبال شاہ نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ طالب حسین نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد شہزا دنے حاصل کی۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ رضوان مقبول، تحصیل صدر MYL وہاڑی راؤ الطاف، سیکرٹری فنانس MYL وہاڑی عبداللہ قادری، صدر MYL مہر سجاد حسین لدھڑ، نائب صدر رانا عامر شہزاد، ناظم محمد عثمان، کوآرڈینٹر وہاڑی سوشل میڈیا عبدالخالق بھٹی اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس سے منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی کے صدر وقار عظیم لودہی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا مقدر بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے اور اسے سمندر برد کرنے کے لیے نوجوانوں کو ڈاکٹر طاہر القادری کا دست و بازو بننا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنا ایجنڈا قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے کہ اب حکومت سے معاہدہ نہیں ہو گا بلکہ وطن عزیز میں صبح انقلاب یا صبح شہادت ہو گی۔ اختتام پر اللہ کے حضور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top