پاکپتن شریف: ایم ایس ایم کے زیر اہتمام استحکام پاکستان ریلی

مورخہ 25 دسمبر 2013ء بروز بدھ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل پاکپتن شریف کے زیر اہتمام سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان عبدالعمار منہم  وڈوویژنل کوآرڈنیٹر رائے منظور احمد کھرل کی زیر قیادت استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں تحصیل بھر سے طلباء نے شرکت کی۔

ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان عبدالعمار منہم نے کہا کہ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے جس مقصد کیلئے پاکستان حاصل کیا تھا کرپٹ سیاسی نظام کی وجہ سے 65 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ہم اس مقصد کو پورا نہیں کر سکے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قائد کے پاکستان کی تکمیل کے حصول کیلئے قوم کو ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں باہر نکلنا ہوگا اور اس کرپٹ سیاسی نظام کو سمندر برد کرنا ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top