لاہور: معروف بھارتی سکھ صوفی گلوکار ہنس راج ہنس کی سہیل احمد رضا سے ملاقات

معروف بھارتی سکھ صوفی گلوکار ہنس راج ہنس اپنے نجی دوست کی دعوت پر لاہور آئے اور ایک پروقار تقریب میں ان کی تاج پوشی کی گئی جس میں پاکستانی معروف شوبز کی شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں میزبانوں کی خصوصی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے شرکت کی۔

انہوں نے اپنی خصوصی ملاقات میں ہنس راج ہنس کی خواہش پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصوف و روحانیت کے موضوعات پر DVDs کا تحفہ پیش کیا۔ ہنس راج ہنس نے وہ DVDs انتہائی احترام اور محبت کے ساتھ بوسہ لیتے ہوئے وصول کیں اور شیخ الاسلام کے ساتھ اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا برملا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کی زیارت کرنا میری زندگی کی بہت بڑی خواہش ہے، وہ اس دور کے سب سے بڑے صوفی ہیں۔ ان کےد ورہء انڈیا کا سن کر بہت خوشی ہوئی تھی کہ میری آرزوئے ملاقات مکمل ہو گی۔ لیکن افسوس کہ وہ ویزہ کی وجہ سے بھارت تشریف نہ لا سکے۔ میں ان سے ملاقات کا خواہشمند ہوں اور خدا سے امید ہے کہ میری ان سے جلد ملاقات ہو گی۔ میری ذاتی لائبریری میں ان کے تصوف اور دین اسلام کے حوالہ سے بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے جو کہ میں بہت شوق سے سنتا ہوں۔ انہوں نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top