ڈاکٹر طاہرالقادری ہی وہ حقیقی لیڈر ہیں جو پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگا سکتے ہیں۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ

مورخہ: 15 مئی 2014ء

راولپنڈی کی کامیاب احتجاجی ریلی پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کو صدبار مبارکباد

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ اور ناظم عرفان طاہر نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ہی وہ حقیقی لیڈر ہیں جو پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 11 مئی کو ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے نظام کا جو خاکہ دیا وہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا پیش کردہ نظام نافذ کرنے سے ہی ملک میں خوشحالی اور استحکام آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی ایجنڈے کو نافذ کردیا جائے تو غریب کا مقدر بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت قائم ہو گی، کارکن تیاریاں تیز کر دیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے نظام حکومت کاجو خاکہ پیش کیا ہے اسکو نافذ کر کے دم لیں گے اور اس کیلئے ہماری جدوجہد کا آغازہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11مئی کو راولپنڈی کی احتجاجی ریلی نے ثابت کردیا کہ اہل اسلام آباد اور راولپنڈی کے دل ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ریلی میں شرکت کرنے والی تمام مذہبی، سیاسی، طلبہ، کسان، ویمن، مزدور، تاجر اور سماجی تنظیموں کے شکر گزار ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top