ڈاکٹر طاہرالقادری جعلی جمہوریت کا خاتمہ، حقیقی جمہوریت کا قیام اور آئین کی بحالی چاہتے ہیں۔ احسان اللہ ایڈووکیٹ

سینئر سیاست دان اور سینئر وکیل ہونے کے ناطے اعتزاز احسن کو ڈاکٹر طاہرالقادری پر الزام زیب نہیں دیتا

پاکستان عوامی تحریک لائرز ونگ اسلام آباد کے صدر احسان اللہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری احمد یار ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جعلی جمہوریت کا خاتمہ، حقیقی جمہوریت کا قیام اور آئین کی بحالی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ عوامی تحریک لائرز ونگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف بیان بازی کریں۔ اعتزاز احسن کو وہ دن یاد کرنے چاہئیں جب وہ عدلیہ بحالی کی تحریک کے دوران سابق سیاسی چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی چلاتے تھے اور یہ وہی چیف جسٹس تھے جنہوں نے جعلی جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کروائی اور ن لیگ کی کامیابی کے لئے راستہ ہموار کیا۔ بعد ازاں اعتزازاحسن نے خود تسلیم کیا کہ افتخار چوہدری نے حقیقی جمہوریت کا قتل کیا اور تاریخی دھاندلی کے مرتکب ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں جعلی جمہوریت والی حکومت معرض وجود میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سینئر سیاست دان اور سینئر وکیل ہونے کے ناطے اعتزاز احسن کو ڈاکٹر طاہرالقادری پر جمہوریت کے قتل کا الزام زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اعتزاز احسن تو مفادات کی سیاست کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top