ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا سے لندن پہنچ گئے، ‎23 جون کو دہشتگردی کیخلاف امن نصاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے

مورخہ: 09 جون 2015ء

لاہور (9 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری گذشتہ روز کینیڈا سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے مختصر دورہ برطانیہ کے دوران 23جون کو ایک خصوصی تقریب کی صدارت کریں گے تقریب میں دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ حوالے سے مرتب کیے گئے نصاب کی تقریب رونمائی ہو گی۔ تقریب میں برطانیہ کے پارلیمنٹرینز، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماء، عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی یورپی تنظیموں کے عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شریک ہوں گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق سربراہ عوامی تحریک کا 23 جون کے بعد برطانیہ میں طبی معائنہ ہو گا اسکے بعد وہ پاکستان آ جائینگے۔ سربراہ عوامی تحریک نے لندن ائیر پورٹ پر اخبار نویسوں اور استقبال کیلئے آنے والے کارکنان سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ایک عالمی برائی ہے، اسے صرف بندوق کے زور پر ختم نہیں کیا جا سکتا، اس کیلئے نوجوان نسل کی فکری اصلاح اورہر سطح پر پڑھائے جانیوالے نصاب کی ایک ایک سطر پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور اس کیلئے پر عزم درد مند اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن کے پائیدار قیام کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل فتویٰ کے بعد امن نصاب کی تیاری اسی جدوجہد کا حصہ ہے۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top