گریٹر تھل کینال کا پانی روک کر جنوبی پنجاب کے کسانوں کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے؟ عوامی تحریک

پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن سے کہتے ہیں کہ وہ کسانوں کو برباد کرنے کے اس منصوبے کے خلاف احتجاج کریں
وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے صوبے کے مفادات کا تحفظ کیوں نہیں کرنا چاہتے ؟ فیاض وڑائچ، شاکر مزاری

لاہور (2 ستمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، سنیئر رہنماء شاکر مزاری اور عارف رضوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے حصے کا پانی روک کر جنوبی پنجاب کو بنجر کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ گریٹر تھل کینال کا پانی روک کر جنوبی پنجاب کے کسانوں کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے ؟ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب کی حالیہ تباہی کا نشانہ بھی جنوبی پنجاب کے کسان بنے اور اب پانی روک کر انہیں تباہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم بتائیں کہ ارسا نے طے شدہ فارمولے کے بر عکس پانی کی ترسیل میں کمی کیوں کی اور پنجاب حکومت جس نے پنجاب کے حقوق کے تحفظ کا مینڈیٹ لیا ہے وہ پانی چوری کے اس غیر قانونی اقدام پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے پر مجبور کیوں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی سے کہتے ہیں کہ وہ اسمبلی اجلاس کے دوران جنوبی پنجاب کے کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور پنجاب حکومت کی بے حسی پر احتجاج کریں اور حصے کے پانی کی ترسیل کو یقینی بنانے تک اسمبلی کی کارروائی نہ چلنے دیں۔ فیاض وڑائچ نے کہاکہ آئیندہ 24گھنٹوں کے اندر اندر اگر جنوبی پنجاب کے کسانوں کو انکے حصے کے مطابق پانی نہ ملا تو عوامی تحریک کسانوں سے مل کر جی ٹی روڈ بلاک کر دے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top