ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیر و زخمی علامہ نور شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (26 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 17 جون سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیر و زخمی علامہ سید نور شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ نور شاہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کا اثاثہ اور فخرتھے۔ سربراہ عوامی تحریک نے علامہ نور شاہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈا پور، علماء کونسل کے صدر حاجی امداد اللہ قادری، سید فرحت حسین شاہ، علامہ میر آصف اکبر نے علامہ نور شاہ کے انتقال پر دلی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top