ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں مصروف دن گزارا، وکلاء، پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات اور تنظیمی عہدیداروں سے ملاقات کی

لاہور (22 اکتوبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں مصروف دن گزارا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے وکلاء، پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات اور یوکے کے تنظیمی عہدیداروں نے ملاقاتیں کیں، لاء فرم نے سربراہ عوامی تحریک کو کیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، سربراہ عوامی تحریک نے اس موقع پر کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص میری زندگی کا اہم ہدف ہے۔ شہید کارکنوں کے چہرے ہر وقت میری آنکھوں کے سامنے رہتے ہیں۔ مجھے شہید کارکن بھی یاد ہیں اور قاتل بھی، دوسرا راؤنڈ ہو گا اور قاتل اپنے انجام کوپہنچیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ پاکستان کو ظلم اور کرپشن سے پاک کرنے کیلئے ہر حد تک جائینگے، شریف برادران نے ادارے تباہ کر دئیے۔ پاکستان کو عزت دار لوگوں کا محفوظ ملک بنائیں گے۔ ایک ایسا ملک جس میں شریف النفس پڑھے لکھے پاکستانی بلا خوف و خطر ترقی کی دوڑ میں شامل رہ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت دہشتگردی کے خاتمے کے پلان ایکشن پلان کو حکمرانوں نے ادھورا چھوڑ دیا۔ پہلے بھی انہوں نے آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کیلئے ایکشن پلان کے خلاف سازشیں کیں اب بھی اسی ڈگر پر ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top