منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی تحت 25 شادیوں کی اجتماعی تقریب آج ہو گی

ڈاکٹر طاہرالقادری مہمان خصوصی ہونگے، انتظامات مکمل
سردار عتیق، بیگم عابدہ حسین، علی محمد خان، ابرار الحق، سید وصی شاہ سمیت اہم شخصیات شرکت کرینگی

لاہور (13 دسمبر 2016) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غریب و بے سہارا بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب آج بروز بدھ 11 بجے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری مہمان خصوصی ہونگے جبکہ ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈا پور، سردار عتیق احمد (سابق وزیراعظم آزاد کشمیر)، بیگم عابدہ حسین (سابق وفاقی وزیر)، پی ٹی آئی کے رہنماء علی محمد خان ایم این اے، ابرار الحق معروف شاعر، ادیب اینکر پرسن سید وصی شاہ، سینئر صحافی ڈاکٹر اجمل نیازی، دیوان محمد، سید امجد علی شاہ سمیت اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، شوبز، کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی اور دعاؤں میں ان یتیم و بے سہارا بچیوں کو رخصت کیا جائیگا۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں25 جوڑے نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ 23 مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھیں گے۔ مسلم جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز جب کہ غیر مسلم جوڑوں کی شادی کیلئے انکے مذہبی رہنما موجود ہونگے۔ ہر جمعے کو جہیز کا سامان اور دیگر قیمتی تحائف دیئے جائیں گے۔ 2000 سے زائد مہمانوں کیلئے کھانے کا انتظام کیا جائیگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top