لاہور: گوشہء درود میں گوشہ نشین احباب کے درمیان اسناد کی تقسیم

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جاری گوشہء درود میں گوشہ نشین احباب کے درمیان اسناد کی تقسیم کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت شکیل احمد طاہر نے حاصل کی۔ اس کے بعد پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک نے گوشہء درود میں 10 دن کے لئے گوشہء نشین ہو کر 24 گھنٹے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پاک بھیجنے والے گوشہ نشین میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر جناب حاجی شیخ محمد سلیم قادری اور حاجی محمد ریاض بھی موجود تھے۔ آخر میں جی ایم ملک نے گوشہء درود سے اسناد لے کر رخصت ہونے والے احباب کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جو نسبت اور تعلق آپ کو یہاں میسر آیا اسے گھر میں بھی قائم رکھیں۔ یہ موقع زندگی بھر میں غنیمت و سعادت ہے جس میں آپ نے 10 دن روزہ کے ساتھ ہمہ وقت حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود کے علاوہ کچھ اور نہیں کیا۔ یہ گوشہء درود دور حاضر میں بہت بڑی نعمت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ تعلق دنیا، قبر اور آخرت ہر موقع پر کام آئے گا۔ تقریب کے اختتام پر جی ایم ملک نے دعا فرمائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top