سندھ: منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کھپرو کی قربانی کے گوشت کی تقسیم

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کھپرو سندھ کے زیراہتمام عیدالاحضیٰ 2017ء کے موقع پر 2 ستمبر کو اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی قربانی کے بعد منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کھپرو کی طرف سے قربانی کا گوشت غرباء اور مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کے ڈویژنل کوارڈینیٹر عبدالستار چوہان، عوامی تحریک کھپرو کے صدر شوکت علی قائمخانی، جنرل سیکرٹری عوامی تحریک کھپرو صوبیدار ریٹائرڈ عبداللہ خان، منہاج القرآن کھپرو کے رہنماء ممتاز علی پر مشتمل ٹیم نے کھپرو میں قربانی کاگوشت لوگوں تک پہنچایا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے قربانی کا گوشت وصول کیا اور منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top