تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام کڈز میلاد فیسٹیول 9، 10 دسمبر کو ہو گا

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری 10 دسمبر کی تقریب میں شرکت کریں گے
کڈز فیسٹیول کی افتتاحی تقریب آج 9 دسمبر کو چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں صبح 11 بجے ہو گی

لاہور (8 دسمبر 2017) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام کڈز میلاد فیسٹیول 9 اور 10 دسمبر کو چلڈرن لائبریری کمپلیکس مال روڈ لاہور منعقد ہو گا۔ افتتاحی تقریب آج صبح 11 بجے ہو گی۔ سیاسی، سماجی رہنما، اراکین اسمبلی اور مختلف مکتب فکر کے رہنما افتتاحی تقریب میں شریک ہونگے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین 2 بجے کڈز میلاد فیسٹیول میں شریک ہونگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 10 دسمبر کو دن دو بجے میلاد کڈز فیسٹیول کا دورہ کریں گے۔

ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے بتایا کہ فیسٹیول کا بنیادی مقصد سیرت الرسول ﷺ کو نوجوان نسل میں عام کرنا ہے اور اسلامی روایات اور تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد کڈز میلاد فیسٹیول ہے جس میں مختلف اسلامک ماڈلز کی نمائش لگائی جائے گی۔ ایک فوڈ کورٹ کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے فرح ناز نے بتایا کہ میلاد فیسٹیول میں بڑی تعداد میں خواتین لیکچررز، ڈاکٹرز اور پیشہ وارانہ مہارت کی حامل خواتین اور فیملیز کو بطور خاص مدعو کیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top