کامران رشید کے بھائی کے انتقال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا اظہار افسوس
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی
خرم نوازگنڈا پور،جی ایم ملک،نور اللہ صدیقی،میاں زاہد اسلام و دیگر رہنماؤں کی نماز جنازہ میں شرکت
منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق عمران سہیل کی والدہ کے انتقال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعزیت
لاہور (2 مئی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے قائد محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما کامران رشید کے بڑے بھائی کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے والد خواجہ رشید احمد اور بھائی کامران رشید کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔
مرحوم کی نماز جنازہ والٹن روڈ لاہور کینٹ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین نے پڑھائی،سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور،ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن جی ایم ملک،نور اللہ صدیقی،میاں زاہد اسلام،قاضی فیض الاسلام، علامہ محمد حسین آزاد،ندیم اعوان،فاروق علوی،منشاء مغل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے نماز جناہ میں شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محٰ الدین اور منہاج القرآن و عوامی تحریک کے مرکزی،صوبائی و ضلعی قائدین نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے لیے بخشش اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔
درایں اثناء تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق عمران سہیل کی والدہ کے انتقال پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری،چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین،ڈاکٹر حسین محی الدین،خرم نواز گنڈا پور،سید امجد علی شاہ،نور اللہ صدیقی،طاہر شکیل،جی ایم ملک،عبد الحفیظ چوہدری،جواد حامد،لطیف مدنی سمیت دیگر رہنماؤں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش،بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
تبصرہ