لندن: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کارکنان کیساتھ تربیتی نشست

منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن ساوتھ زون کے زیراہتمام 6 جولائی 2018ء کو ورکرز کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جسمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ تربیتی نشست میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی، ڈاکٹر زاہد اقبال اور منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے قائدین بھی موجود تھے۔ شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔

ساوتھ لندن میں میڈیا سےگفتگو

ڈاکٹر طاہرالقادری نے ساوتھ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاون میں روزانہ کی بنیاد پر مقدمات کی سماعت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں انصاف ملتے ملتے 25 اور 50 سال بھی لگ جاتے ہیں، لیکن ہم شہداء کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر عدالتی جنگ لڑ رہے ہیں اور حصول انصاف کے لیے آخری وقت تک عدالتی جنگ جاری رکھیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کے سوال پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم نے اصولی طور پر کبھی بھی جمہوریت اور انتخابات کو مسترد نہیں کیا لیکن جب تک چوروں، غنڈوں، لٹیروں کا احتساب نہیں ہوگا اور اصلاحات نہیں ہوں گی تو اس ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔ کڑا احتساب اور اصلاحات ہوئے بغیر ہم اس ملک میں کسی انتخابات میں بھی خیر نہیں دیکھ رہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top