منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام دو روزہ ورلڈ اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس 5 جنوری کو ہو گی

امریکا، برطانیہ، ملائیشیا، آسٹریلیا، سعودی عرب، ازبکستان کے سکالرز مقالہ جات پیش کریں گے

لاہور (4 جنوری 2019) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام دو روزہ ’’ورلڈ اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس‘‘ کا آغاز 5 جنوری مقامی ہوٹل میں ہو گا، کانفرنس میں برطانیہ، ملائیشیا، امریکا، نیدرلینڈز، آسٹریلیا، سعودی عرب، ازبکستان کے پروفیسرز، سکالرز مقالہ جات پیش کریں گے، برطانیہ سے ڈاکٹر روڈنی ولسن، ڈاکٹر ہمایوں ڈار، امریکہ سے پروفیسر ڈاکٹر کبیر حسن، نیدرلینڈ سے ڈاکٹر نجم عباس، ملائیشیا سے ڈاکٹر محمد عارف، آسٹریلیا سے ڈاکٹر محمد اسحاق بھٹی، ڈاکٹر ماریہ بھٹی، سعودی عرب سے ڈاکٹر ولید منصور، ڈاکٹر توصیف آزد، ڈاکٹر نسیم، ڈاکٹر محمد ذولخبری، ازبکستان سے نودیرہ علی دوہ روزہ کانفرنس میں شریک ہونگی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین اختتامی اجلاس میں ڈیکلریشن پیش کریں گے، دو روزہ کانفرنس میں مختلف اوقات میں 35 موضوعات پر بین الاقوامی ہائر کلاسز کے طلباء و طالبات سے انٹریکشن بھی کریں گے، بین الاقوامی سکالرز پاکستان میں اکانومی، نظام زکوٰۃ اور غربت کا خاتمہ (سوشل اکنامی) اسلامک مائیکرو فنانس، کارپوریٹ گورننس، حلال فوڈ سرٹیفکیشن کے موضوعات پر لیکچرز ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top