قرآن سے پختہ رشتہ جوڑنا منہاج القرآن کا نصب العین ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین

شیخ الاسلام نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے ذریعے قرآن فہمی کو آسان بنا دیا، چیئرمین سپریم کونسل
2 فروری کو جہلم، 3 فروری چکوال، 13 کو جھنگ میں انسائیکلوپیڈیا کی مرکزی تقاریب ہونگی
کراچی میں 16، 17، 18 فروری کو کانفرنسز منعقد ہوں گی، ترجمان منہاج القرآن

قرآن سے پختہ رشتہ جوڑنا منہاج القرآن کا نصب العین ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین

لاہور (یکم فروری 2019ء) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ قرآن سے پختہ رشتہ جوڑنا منہاج القرآن کا نصب العین ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے ذریعے ہر سطح کی علمی استعداد رکھنے والوں کے لیے قرآن فہمی کو آسان بنا دیا۔ 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا ہر گھر کی زینت بننا چاہیے اس کے لیے منہاج القرآن کے عہدیداران، کارکنان، رفیقان اپنا اسلامی و ملی کردار ادا کریں، قرآن سے محبت اورقرآنی علوم کا فروغ منہاج القرآن کا طرۂ امتیاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع المنہاج میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، سیدالطاف حسین، شاہ نوراللہ صدیقی، جواد حامد و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی کا شیڈول بھی مرتب کر دیا گیا ہے، منہاج القرآن کے ترجمان کے مطابق 2 فروری جہلم، 3 فروری چکوال، 13 فروری جھنگ، 14 فروری کو دیپالپور، 16، 17، 18 فروری کراچی، 24 فروری جڑانوالہ، 27 فروری پشاور، 6 مارچ کو لاہور میں مرکزی تقاریب منعقد ہوں گی جن سے صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔

دریں اثناء ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ 2 فروری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منعقد ہو گی جس میں ممتاز ثناء خوان مصطفیﷺ، قرأ حضرات خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top