منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف کے لیے فری میڈیکل کیمپ

مورخہ: 13 مارچ 2019ء

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران کے لیے ’’موبائل میڈیکل یونٹ‘‘ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 13 مارچ 2019ء کو کیا گیا۔ کیمپ کے پہلے روز مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام قائدین، ناظمین و سٹاف ممبران کے لیے فری لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سینکڑوں سٹاف ممبران کے فری میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے فری میڈیکل کیمپ میں سٹاف ممبران نے اپنے مختلف بلڈ ٹیسٹ کرائے، جو مکمل طور پر مفت کیے گئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد نے منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے اس فلاحی قدم کو سراہا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف کے لیے کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہے گا، جس میں مزید فری میڈیکل لیب ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

اس سے پہلے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور تنظیم کے تحت لاہور بھر میں مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جا چکا ہے، جہاں مریضوں کے فری میڈیکل ٹیسٹ اور ان کا طبعی معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top