منہاج القرآن کے زیراہتمام 20 اپریل کو شب محفل ذکر ونعت منعقد ہو گی

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خطاب کریں گے
منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس 19 اپریل کو ہو گا

لاہور (18 اپریل 2019) منہاج القرآن کے زیراہتمام 20 اپریل کی شب مرکزی سیکرٹریٹ میں شب برأت کی بابرکت رات خصوصی محفل ذکرونعت ہو گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری شب برأت کی بابرکت رات کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ شب برأت کے حوالے سے منعقد ہونے والی اس خصوصی محفل میں منہاج علماء کونسل کی طرف سے مختلف مکتب فکر کے علماء و رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 19 اپریل کو مرکزی سیکرٹریٹ میں سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top