سعودی عرب مشکل وقت میں پاکستان کے کام آتا ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 15 اگست 2020ء

حکومت معاملات حکمت اور تحمل سے حل کرے، قائد تحریک منہاج القرآن
تعلقات میں سرد مہری پاکستان، عوام اور خطہ کے مفاد میں نہیں ہے

Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri

لاہور (15 اگست 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 7 دہائیوں سے احترام، اعتماد پر مبنی پرجوش تعلقات استوار ہیں، سعودی عرب مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے کام آتا ہے، کوئی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو دو بھائیوں کے درمیان گفت و شنید سے حل نہ ہو سکے، حکومت دو طرفہ معاملات کو حکمت اور تحمل سے حل کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات معمول کے سیاسی، سفارتی، معاشی تعلقات سے بالاتر ہیں، سردمہری پاکستان، اس کے عوام اور خطہ کے مفاد میں نہیں ہے، کشیدگی بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے، جس قدر جلد ممکن ہو سکے معاملات کو سیٹل کیا جائے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے معاملے میں غیرضروری بیان بازی اور تبصروں سے بھی گریز کیا جانا چاہیے اور نہ ہی اس حساس سفارتی معاملے کو عوامی مسئلہ بنایا جائے اس سے مشکلات بڑھیں گی جو کسی طور مناسب نہیں ہے، اس نازک مرحلہ پر حکومت حکمت، بردباری اور تدبر سے کام لے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top