ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا انٹرنیشنل اسلامی یونیوسٹی ملائیشیا کا دورہ
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کوالالمپور میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا کا دورہ کیا۔ اس دورہ کی دعوت یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو یونیورسٹی کے ہلال پروگرام انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہلال ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے ہلال پروگرام کے متعلق بھی ماہرین کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی پاکستان میں پہلی بار ہلال سٹریفکیشن بڑی کامیابی کے ساتھ مکمل کروا رہی ہے۔
منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران، محمد اقبال مصطفوی اور عمر قادری بھی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ موجود تھے۔
تبصرہ