کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں بزم منہاج کے زیراہتمام عربی مقابلہ تقریر

کالج آف شریعہ میں عربی تقریری مقابلہ

بزم منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (سیشن 23-2022ء) کے زیراہتمام بین الفصول سلسلہء أدبی مقابلہ جات میں دوسرے روز أدبی مقابلہ عربی تقریر (بعنوان أھمیۃ اتباع السیرۃ النبویۃ فی ھذا العصر) منعقد ہوا، جس میں ہر کلاس سے ایک طالبعلم نے اپنی کلاس کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔

مقابلہء عربی تقریر میں پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ہیڈ آف اسلامک ڈیپارٹمنٹ شبیر احمد جامی، ڈائریکٹر آف ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محب اللہ اظہر، مراد علی دانش، کاشف بھٹی، قاری سید خالد حمید کاظمی، جمیل حیدر الازھری، طلحہ حسنات، نصیر افضل الأزھری اور صدر بزم منہاج حافظ محمد اسامہ مجید نے شرکت کی۔

مقابلہ میں منہاج القرآن علماء کونسل کے مہمانان گرامی حافظ محمد خلیل حنفی، ڈاکٹر مفتی صداقت علی اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر جیوری کے فرائض قاری سید خالد حمید کاظمی الأزھری اور طلحہ حسنات نے سر انجام دئیے۔ مقابلہ میں أول پوزیشن حافظ سعد الرحمن نے حاصل کی جبکہ محمد وقاص شفیع نے دوم اور تیسری پوزیشن محمد بلال احمد نے حاصل کی۔ تقریب کا اختتام دعاء سے کیا گیا۔

کالج آف شریہ میں عربی تقریری مقابلہ

کالج آف شریہ میں عربی تقریری مقابلہ

کالج آف شریہ میں عربی تقریری مقابلہ

کالج آف شریہ میں عربی تقریری مقابلہ

کالج آف شریہ میں عربی تقریری مقابلہ

کالج آف شریہ میں عربی تقریری مقابلہ

کالج آف شریہ میں عربی تقریری مقابلہ

کالج آف شریہ میں عربی تقریری مقابلہ

کالج آف شریہ میں عربی تقریری مقابلہ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top