منہاج ٹی وی کے ڈائریکٹر احسن ارشاد کے والد گرامی کی نماز جنازہ، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار تعزیت

ارشاد احمد بٹر کی نماز جنازہ

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما، منہاج ٹی وی کے ڈائریکٹر احسن ارشاد کے والد گرامی ارشاد احمد بُٹر کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ارشاد احمد بُٹر ایک خوش فکر ماہر تعلیم، استاد کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھے جائینگے۔ مرحوم نے بحثیت شفیق باپ اپنی اولاد اور بطور استاد اپنے شاگردوں کی بہترین تربیت کی۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم انتہائی خوش اخلاق، خوش گفتار اور درد دل رکھنے والے نیک و پرہیز گار انسان تھے۔ مرحوم نے اپنی زندگی نہایت عاجزی و انکساری سے بسر کی، مرحوم نہ صرف حقوق اللہ کی ادائیگی کے پابند تھے بلکہ حقوق العباد بھی ادا کرنے میں پیش پیش رہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ارشاداحمد بُٹر (مرحوم) کی دینی و تدریسی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

ارشاد بٹر (مرحوم) کی نماز جناہ مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن جامع شیخ الاسلام میں ادا کی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی۔ صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ارشاد احمد بُٹر (مرحوم) کی بخشش، مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، میاں زاہد اسلام، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، علامہ رانا محمد ادریس، عبد الرحمن ملک، قاضی فیض الاسلام، حاجی منظور حسین، ڈاکٹر خرم شہزاد، فرحان جاوید، مظہر علوی، عبد الستار منہاجین، ثناء اللہ، حفیظ اللہ جاوید، حافظ غلام فرید، الطاف حسین رندھاوا، شہزاد رسول، عادل ظہیر، شہباز طاہر، شکیل طاہر، محمد صادق، محمد قیصر، محمد طیب سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران و کارکنان، مرحوم کے عزیز و اقارب، شاگردوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ارشاد احمد بُٹر (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی (ختم قل شریف) 27 اکتوبر (جمعرات) کو دوپہر 12بجے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں ہو گا، دعا نماز ظہر کے بعد ہو گی۔

ارشاد احمد بٹر کی نماز جنازہ

ارشاد احمد بٹر کی نماز جنازہ

ارشاد احمد بٹر کی نماز جنازہ

ارشاد احمد بٹر کی نماز جنازہ

ارشاد احمد بٹر کی نماز جنازہ

ارشاد احمد بٹر کی نماز جنازہ

ارشاد احمد بٹر کی نماز جنازہ

ارشاد احمد بٹر کی نماز جنازہ

ارشاد احمد بٹر کی نماز جنازہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top