جاپان: منہاج القرآن گنما سینٹر میں 54واں حلقۂ درود و فکر کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام 54 ویں حلقۂ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست منہاج القرآن اسلامک سینٹر گنما میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے علامہ محمود احمد نے ’’رفاقت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ پر پُر اثر گفتگو کی۔
حلقۂ درود میں منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران، جنرل سیکرٹری منہاج ایشین کونسل محمد حفیظ، امیر منہاج ایشین کونسل چودھری جمیل اور باجی عشرت فاطمہ نے آن لائن شرکت کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
حلقۂ درود کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ آقا دو جہاں ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درود و سلام کے بعد دعا سے محفل کا اختتام ہوا۔
تبصرہ