ڈنمارک: عرفان القرآن کا ڈینش زبان میں ترجمہ (Den Strålende Koran) کی کوپن ہیگن "NV" میں تقریبِ رونمائی

The ceremony of translation of Irfan Al-Qur'an into Danish language took place

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لکھے عرفان القرآن کا ڈینش زبان میں ترجمہ (Den Strålende Koran) کی کوپن ہیگن "NV" میں تقریبِ رونمائی ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں سفیر پاکستان ڈنمارک احمد فاروق سمیت، سیاسی، سماجی، مذہی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز حسن یوسف نے تلاوتِ کلام مجید سے کیا۔ نقابت کے فرائض فیض رسول نے ادا کئے۔ حمزہ یوسف نے قرآن کریم کی تلاوت کا ڈینش زبان میں ترجمہ پڑھا اور علامہ حسنین فرید نے تاجدارِ کائناتﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ قرآن مجید مومنین کی راہنمائی اور ہدایت کی عظیم الہامی کتاب ہے۔ اللہ رب العزت نے فصاحت و بلاغت کو قرآن مجید کا حسن بنایا اور اس میں ایسی تاثیر رکھی کہ اس کا ایک ایک حرف قاری کے دل میں اترتا چلا جاتا ہے، قرآن کریم کی تلاوت کرنا اس کے مطالب و معافی کو سمجھتے ہوئے ان پر غور و فکر کرنا، اور قرآن مجید کی تعلیمات سے اپنی زندگیوں کو روشن کرنا اور اس کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی گزارنے میں ہی کامیابی و کامرانی ہے۔

انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو قرآن کی تعلیمات کی طرف راغب کیا جائے، حضور شیخ الاسلام نے عرفان القرآن کی صورت میں تفسیری اوصاف پر مشتمل ترجمۃ القرآن تحریر کیا اب بحمد للہ تعالیٰ آج اس کی ڈینشن زبان میں تقریب رونمائی ہورہی ہے۔ ڈینش مسلمانوں کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کا یہ عظیم تحفہ ہوگا اس کے ذریعہ یہاں کے لوگوں کو آسان فہم انداز میں نہ صرف تعلیمات قرآن حاصل ہوں گی بلکہ صاحبِ قرآن سے ان کا تعلق مزید مضبوط ہوگا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن حکیم کے اُلوہی بیان کا لغوی و نحوی، علمی، اعتقادری، اَدبی، فکری اور سائنسی خصوصیات کا آئینہ دار ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ ڈنمارک کی کمیونٹی کیلئے اسلام کے حقیقی تصورات کو درست انداز میں سمجھنے میں یقیناً بنیادی کردار ادا کرے گا، کیونکہ اس ترجمہ کی خوبی ہے کہ یہ قاری کی تفسیری ضرورت بھی پوری کرتا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کا عرفان القرآن اور آنے والی تفسیر القرآن جو کہ 30 جلدوں پر مشتمل ہے یہ سب کام اس لئے ہے کہ ہم اپنے زمانے کے مطابق چلیں اور اس زمانے میں وہ کردار ادا کریں جو ایک حقیقی مسلمان کا ہونا چاہیئے۔ قرآن سے پیار کریں، محبت کریں، یہ آپ کو تعلیم دے گا آپ کی تربیت کرے گا آپ کو سنوارے گا، اس سے بڑھ کر کوئی دستور حیات نہیں۔ ہمیں قرآن کے صدقے سے پاکستان اور اس قوم کو بچانا ہے۔ خود قرآن مجید کی تعلیمات کو سیکھیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو اد کو قرآن سکھائیں تاکہ آپ خود اور آپ کے آنے والی نسلوں کے ایمان کی حفاظت ہوسکے۔

چئیرمین سپریم کونسل نے ترجمۃ القرآن کی اشاعت پر سید محمود شاہ، ڈاکٹر ندیم عاصم اور انکی ٹیم کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں ممبر سپریم کونسل سید محمود شاہ الازہری، صدر منہاج یورپین کونسل محترم بلال اپل، یورپین کونسل زون ون کے صدر بابر شفیع شیخ، ڈاکٹر اکرام سرور (سابق رکن کوپن ہیگن میونسیپیلٹی)، افتخار بٹ، آغا عباس رضوی (سابق ممبر ڈینش پارلیمنٹ)، انعام ڈار (ہوسٹ چینل 7 سٹار)، محمد ارباب پرویز ایڈووکیٹ، ملک طاہر (ہوسٹ چینل 7 سٹار)، مدثر وسیم، محمد ایوب (سابق پریزیڈنٹ PTI ڈنمارک)، عثمان جاوید (ڈائریکٹر جسٹ حلال)، رضوان احمد چودھری (VP MQI DK)، محترمہ کُم صبا (ڈائریکٹرMy Law Story) سمیت کثیر تعداد میں قائدین و کارکنان منہاج القرآن اور ڈنمارک میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کے احباب نے شرکت کی۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان محترم احمد فاروق نے ڈینش زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ کرنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القران انٹرنیشنل کا اُمت کیلئے عظیم الشان کام کرنے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات سے انسانیت مستفیذ ہو رہی ہے۔

صدر ڈاکٹر عرفان ظہور احمد نے تشریف لانے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، پروگرام کے آخر میں ممبر سپریم کونسل محمود شاہ صاحب نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور قرآن پاک کا ڈینش زبان میں ترجمہ مکمل ہونے پر تمام قائدین اور پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی اور دعا فرمائی۔

The ceremony of translation of Irfan Al-Qur'an into Danish language took place

The ceremony of translation of Irfan Al-Qur'an into Danish language took place

The ceremony of translation of Irfan Al-Qur'an into Danish language took place

The ceremony of translation of Irfan Al-Qur'an into Danish language took place

The ceremony of translation of Irfan Al-Qur'an into Danish language took place

The ceremony of translation of Irfan Al-Qur'an into Danish language took place

The ceremony of translation of Irfan Al-Qur'an into Danish language took place

The ceremony of translation of Irfan Al-Qur'an into Danish language took place

The ceremony of translation of Irfan Al-Qur'an into Danish language took place

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top