منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی ہدایت پر ولاتِ تاجدارِ کائنات ﷺ کی خوشی میں 12 روزہ ضیافت میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے، آج کی منعقدہ محفل میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان انجینئر ثناء اللہ خان، حاجی منظور حسین خان، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، منصور قاسم اعوان، اشتیاق حنیف مغل، معظم مصطفوی، حافظ غلام فرید، سردار عمر دراز خان، رانا نفیس حسین قادری، ڈاکٹر عمران یونس سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان اور مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران شریک ہوئے۔
ضیافت میلاد کی تقریب میں تلاوت، نعت خوانی اور حضور تاجدارِ کائنات کی بارگاہ میں درود و سلام کے نظرانے پیش کئے گئے۔ اختتام پر تمام شرکاء کو ضیافت میلاد کا لنگر پیش کیا گیا۔
تبصرہ