تقریب رونمائی ’’الموسوعۃ القادریۃ فی العلوم الحدیثیۃ (انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز)‘‘
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے 60 جلدوں پر مشتمل تالیف کردہ ”انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز“ کی پہلی 8 جلدیں جو اصول الحدیث پر مشتمل ہیں کی تقریبِ رونمائی ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی۔
تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اس انسائیکلوپیڈیا کے ذریعے علم الحدیث کے بارے میں شکوک و شبہات پھیلانے والوں کے تمام اعتراضات کا علمی جواب دے دیا ہے۔ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ علم الحدیث پر کام کا آغاز آپ ﷺ کے عہدِ مبارک کے اڑھائی سو سال بعد ہوا، یہ تاثر کم علمی پر مبنی ہے، دین اسلام کی درست تفہیم کے لئے علم الحدیث ناگزیر ہے۔
مہمان خصوصی جامعہ الازہر مصر کے شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر نصر الدسوقی اللبان نے انسائیکلوپیڈیا آف حدیث کی تالیف پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو والہانہ انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم عرب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات پر ان کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان کی وجہ سے اہل پاکستان سے بھی پیار کرتے ہیں۔ ہم عربوں نے علم الحدیث کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے اجازات لے رکھی ہیں۔
تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایک بڑا کارنامہ ہے اس پر میں اُنہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ دین کی حفاظت اللہ نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے۔ اس لئے ہر دور میں اللہ کے منتخب کئے گئے بندے ہی یہ خدمت انجام دیتے ہیں۔
مجیب الرحمن شامی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کے ذریعے حدیث کے علم، فن اور تاریخ پر جتنے بھی اعتراضات کئے جاتے ہیں ان سب کا ایک جگہ پر جواب دے دیا ہے۔ یہ علم حدیث کے باب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی بہت بڑی خدمت ہے۔ میری دعا ہے علمی میدان میں وہ اسی طرح فتوحات کرتے رہیں۔
دانشور، صحافی سید ارشاد عارف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا پر ادارے اور بڑی تعداد میں محققین مل کر کام کرتے ہیں میں حیرت میں مبتلا ہوں کہ یہ کام تنہا ڈاکٹر طاہرالقادری نے انجام دے دیا۔ میں ان کی توفیقات میں اضافہ کیلئے دعاگو ہوں۔
جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسائیکلوپیڈیا عربی زبان میں ہے مگر افسوس پاکستان کے تعلیمی اداروں سے عربی زبان نکال دی گئی۔ عربی کو لازمی مضمون کے طور پرپڑھایا جانا چاہیے۔ میں ان کے صاحبزادے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے کہوں گا وہ اس انسائیکلوپیڈیا کا انگریزی اور اردو زبان میں بھی ترجمہ کروائیں۔
اوریا مقبول جان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے دین کی خدمت کے لئے لوگوں کو منتخب کرتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی انہی منتخب لوگوں میں سے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تالیف کردہ انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز فن حدیث اور علم الحدیث کے باب میں ایک مستند اور قابل قدر علمی کاوش ہے۔ شیخ الاسلام نعلین پاک کے تصدق سے فی زمانہ قرآن و سنت اور شریعت محمدیہ کا مستند مواد اُمت اور آئندہ نسلوں کو دے رہے ہیں۔ علوم الاسلامیہ کے طالب علم، محققین و اساتذہ پورے اعتماد کے ساتھ شیخ الاسلام کی تصانیف و تالیفات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
مولانا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے فی زمانہ علم الحدیث کے حوالے سے بہت بلند تر علمی معیار قائم کر دیا ہے۔ یہ کام باعث خیر بھی ہے اور محققین کے لئے ایک رکاوٹ بھی، اب اس دور کا محقق ڈاکٹر طاہرالقادری کے اس کام کے بعد مزید کیا کام کرے گا؟۔
ڈاکٹر فرید پراچہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ڈاکٹر طاہرالقادری نے انسائیکلوپیڈیا آف قرآن سٹڈیز مرتب کیا اور اب انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز مکمل کر لیا۔ اہل علم کو خوشی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس گئے گزرے دور میں بھی علم و تحقیق کا دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے۔
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ علوم الحدیث پر یہ کام اپنی مثال آپ ہے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ اہل علم کے ہاں علوم الحدیث اور فن حدیث کے اعتبار سے جو تشنگی تھی اس پیاس کو ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس انسائیکلوپیڈیا کے ذریعے بجھا دیا ہے۔
علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دین کیلئے کام کرنے والے قیامت تک زندہ رہیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے محبوب مکرم کی حدیث پر خوبصورت کام کیا ہے۔
مولانا مفتی زبیر فہیم نے انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز مرتب کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد بھی دی۔
علامہ شہزاد حسین مجددی نے کہا کہ ہمیں شکر کرنا چاہیے اللہ نے اس عہد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری پیدا کر دیا۔ کوئی اختلاف رکھنے والا شخص بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کو اگر مجدد کہتے ہوئے جھجکے گا نہیں۔
صوفیہ بیدار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث ایک معجزاتی کام ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری تحقیقی کے باب میں جو خدمات انجام دے رہے ہیں اس پر ہم سب پاکستانیوں کو فخر ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپور نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض فریدِ ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے انجام دئیے۔ عرب مہمان استاذ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر نصراللبان کو عربی زبان میں حافظ سعید رضا بغدادی نے دعوتِ خطاب دی، تقریب کا اختتام دعائے خیر پر ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری اللہ کی عطا کردہ توفیقات سے دینی قدروں کا احیاء کر رہے ہیں، شیخ الاسلام کا تالیف کردہ انسائیکلوپیڈیا آف سنہ فن حدیث اور علم حدیث کے باب میں مستند اور قابل قدر علمی کاوش ہے۔#EncyclopediaOfHadithStudies@TahirulQadri pic.twitter.com/NdAay6J33H
— Dr. Hassan Qadri (@DrHassanQadri) October 1, 2023
مہمان خصوصی جامعہ الازہر مصر کے استاذالحدیث پروفیسر ڈاکٹر نصر اللبان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری اسلامی دنیا کے دینی اسلامی علمی حلقے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحقیق و تدوین سے استفادہ کر رہے ہیں،ان کا علمی وقار اور تحقیقی معیار قابل ستائش ہے۔… pic.twitter.com/DGRpbvs2N3
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
مہمان خصوصی جامعہ الازہر مصر کے استاذ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر نصر اللبان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری اسلامی دنیا کے دینی اسلامی علمی حلقے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحقیق و تدوین سے استفادہ کر رہے ہیں،ان کا علمی وقار اور تحقیقی معیار قابل ستائش ہے۔
ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے انسائیکلوپیڈیا آف حدیث کی صورت میں ایک کارنامہ انجام دیا ہے اس پر میں ان کے لیے اور ان کے صاحبزادگان کی خیرو سلامتی کے لیے دعا گو… pic.twitter.com/suZqJbbpUr
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے انسائیکلوپیڈیا آف حدیث کی صورت میں ایک کارنامہ انجام دیا ہے اس پر میں ان کے لیے اور ان کے صاحبزادگان کی خیرو سلامتی کے لیے دعا گو ہوں انھوں نے کہا کہ دین کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے اپنے ہاتھ لے رکھا ہے اسی لیے ہر دور میں ایسی شخصیات آتی ہیں جو دین کو اس کی اصل اور زیر زبر کے ساتھ آئندہ نسلوں تک پہنچاتے ہیں انھوں نے کہا کہ آپ ﷺ واحد متبرک ہستی ہیں جن کے شمائل، خصائل نہ صرف محفوظ و مامون ہیں بلکہ آپ ﷺ کا فرمایا ہوا ایک ایک حرف اور سنت بھی محفوظ ہے، انھوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے عمر بھر منبر پر سے کبھی کسی کا نام لے کر اس کے عیب بیان نہیں فرمائے، اور نہ کسی کی غلطی پر اس سے اظہار نفرت فرمایا آج کے خطبا اس سنت رسول ﷺ پر عمل کریں۔
مجیب الرحمن شامی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث میں حدیث کے علم ،فن اور تاریخ اور محدثین پر جتنے بھی اعتراضات ،اشکالات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے ان سب کا ایک جگہ جواب دے دیا ہے یہ علم حدیث کے باب میں ایک بہت بڑا… pic.twitter.com/NFjWUvuakc
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
مجیب الرحمن شامی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث میں حدیث کے علم ،فن اور تاریخ اور محدثین پر جتنے بھی اعتراضات ،اشکالات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے ان سب کا ایک جگہ جواب دے دیا ہے یہ علم حدیث کے باب میں ایک بہت بڑا کنٹری بیوشن ہے ،میری دعا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اسی طرح علمی میدان میں فتوحات کرتے رہیں۔
اوریا مقبول جان نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کچھ لوگوں کو اپنے دین کی ترویج و اشاعت کے لئے منتخب کرتا ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انہی چنیدہ بندوں میں سے ہیں، منکرینِ حدیث نے امت کو تشکیک و ابہام سے دوچار کرنے… pic.twitter.com/bmY0e2MgPk
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
اوریا مقبول جان نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کچھ لوگوں کو اپنے دین کی ترویج و اشاعت کے لئے منتخب کرتا ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انہی چنیدہ بندوں میں سے ہیں، منکرینِ حدیث نے امت کو تشکیک و ابہام سے دوچار کرنے کی ناکام کوشش کی، مختلف ادوار میں حدیث کے علم و فن پر بڑا کام ہوا فی زمانہ یہ عظیم خدمت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ادا کر رہے ہیں، اسماء الرجال کا علم اور فن مسلم محققین کا کارنامہ ہے یہ علم سچ کو جھوٹ سے جدا کرتا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسماء الرجال پر بھی اس انسائیکلوپیڈیا میں شاندار کام کیا ہے۔
جسٹس ر نذیر احمد غازی نے تقریب رونمائی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسلام کے سب سے طاقتور وکیل ہیں، میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے کہوں گا کہ وہ انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کا انگریزی زبان میں بھی ترجمہ کروائیں، منکرینِ حدیث کے لیے یہ بہت… pic.twitter.com/VIpB1CxHUJ
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
معروف اسلامی سکالر جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی نے تقریب رونمائی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسلام کے سب سے طاقتور وکیل ہیں، میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے کہوں گا کہ وہ انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کا انگریزی زبان میں بھی ترجمہ کروائیں، منکرینِ حدیث کے لیے یہ بہت بڑا جواب ہے، انھوں نے کہا کہ ایک وقت تھا سکولوں میں عربی زبان لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی تھی جو بند کروا دی گئی سکولوں میں عربی زبان لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جائے۔
ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا پیڈیا آف قرآن کے بعد ،شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تالیف کردہ 60 جلدوں پر مشتمل انسائیکلوپیڈیا آف سنہ ایک بہت بڑی علمی کاوش ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری نے تحقیق کا دروازہ بند نہیں ہونے دیا،وہ اس دور میں دین کی بڑی خدمت انجام دے رہے… pic.twitter.com/C2ZvBAI7e6
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا پیڈیا آف قرآن کے بعد، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تالیف کردہ 60 جلدوں پر مشتمل انسائیکلوپیڈیا آف سنہ ایک بہت بڑی علمی کاوش ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری نے تحقیق کا دروازہ بند نہیں ہونے دیا،وہ اس دور میں دین کی بڑی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
دانشور صحافی کالم نویس ارشاد عارف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں انسائیکلوپیڈیا جیسے کام پر محققین کا بورڈ انجام دیتا ہے مگر حیرت اس جیسا عظیم کام ڈاکٹر طاہر القادری تن تنہا انجام دے رہے ہیں ،میں ان کی توفیقات میں اضافہ کے لئے دعا گو ہوں
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
#EncyclopediaOfHadithStudies pic.twitter.com/b1g9OtTyCs
دانشور صحافی کالم نویس ارشاد عارف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں انسائیکلوپیڈیا جیسے کام پر محققین کا بورڈ انجام دیتا ہے مگر حیرت اس جیسا عظیم کام ڈاکٹر طاہر القادری تن تنہا انجام دے رہے ہیں ،میں ان کی توفیقات میں اضافہ کے لئے دعا گو ہوں۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کا جو کام کر دیا ہے یہ باعث خیر بھی ہے اور رکاوٹ بھی اب اس دور کا محقق ڈاکٹر طاہر القادری کے اس کام کے بعد مزید کیا کام کرے گا، انھوں نے اتنا جامع کام کر دیا… pic.twitter.com/Vd3jfQ024d
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کا جو کام کر دیا ہے یہ باعث خیر بھی ہے اور رکاوٹ بھی اب اس دور کا محقق ڈاکٹر طاہر القادری کے اس کام کے بعد مزید کیا کام کرے گا، انھوں نے اتنا جامع کام کر دیا ہے یہ کام ایک مثال بنا رہے گا۔
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے علوم القرآن اور علوم الحدیث کے حوالے سے جو کام کیا ہے یہ اپنی مثال آپ ہے، صاحبانِ علم ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اللہ رب العزت انہیں طولِ عمر عطا کرے،… pic.twitter.com/D27cCfRIXG
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے علوم القرآن اور علوم الحدیث کے حوالے سے جو کام کیا ہے یہ اپنی مثال آپ ہے، صاحبانِ علم ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اللہ رب العزت انہیں طولِ عمر عطا کرے، دنیا سے جانا حقیقت ہے لیکن اپنے علمی و تحقیقی کاموں کی وجہ سے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ تاقیامت زندہ رہیں گے۔
علامہ شہزاد مجددی نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کی تقریب رونمائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس باغ کا مقدمہ یہ ہے تو سوچیں اس کی بہار کیا ہے، 8 جلدوں میں موسوعہ علوم الحدیث جس کی آج تقریب رونمائی ہو رہی ہے؛ یہ انسائیکلوپیڈیا آف سنہ کا مقدمہ یے، جو ساٹھ جلدوں میں طبع ہوگا۔ ہمیں… pic.twitter.com/vdQrLo5s6s
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
علامہ شہزاد مجددی نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کی تقریب رونمائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس باغ کا مقدمہ یہ ہے تو سوچیں اس کی بہار کیا ہے، 8 جلدوں میں موسوعہ علوم الحدیث جس کی آج تقریب رونمائی ہو رہی ہے؛ یہ انسائیکلوپیڈیا آف سنہ کا مقدمہ یے، جو ساٹھ جلدوں میں طبع ہوگا۔ ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس عہد میں اللہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پیدا کر دیا، ڈاکٹر صاحب کے علمی کام کی وسعت اور تنوع ایسا ہے کہ انسان حیران ہو جاتا ہے، شیخ الاسلام نے اپنے کام سے اپنے مخالفین سے بھی منوایا ہے کہ وہ وقت کے مجدد ہیں۔
مولانا زبیر احمد ظہیر سربراہ مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنے دین کی سربلندی کے لیے چنا ہے، تحریک منہاج القرآن مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے اللہ رب العزت کی توفیق خاص سے اس کے محبوب مکرمﷺ کی حدیث پر خوبصورت… pic.twitter.com/WLpGQp7uS1
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
مولانا زبیر احمد ظہیر سربراہ مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنے دین کی سربلندی کے لیے چنا ہے، تحریک منہاج القرآن مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے اللہ رب العزت کی توفیق خاص سے اس کے محبوب مکرمﷺ کی حدیث پر خوبصورت اور احسن انداز میں کام کیا ہے۔ حدیث کا کام کرنے والوں کا یہ کام تاقیامت زندہ رہے گا۔
ڈاکٹر عبد الغفور راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علوم الحدیث کے باب میں تشنگی تھی جو ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے الموسوعۃ القادریہ تالیف کرکے دور فرمادی ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے علم، عمل اور ان کے اس علمی و تحقیقی کام میں برکت عطاء فرمائے۔… pic.twitter.com/WuXOcgalEi
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
ڈاکٹر عبد الغفور راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علوم الحدیث کے باب میں تشنگی تھی جو ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے الموسوعۃ القادریہ تالیف کرکے دور فرمادی ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے علم، عمل اور ان کے اس علمی و تحقیقی کام میں برکت عطاء فرمائے۔
معروف ادیبہ و ٹی وی اناؤنسر صوفیہ بیدار نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پہلے قرآنک انسائیکلو پیڈیا اور اب انسائیکلو پیڈیا آف علوم الحدیث لکھ کر یقیناً ایک معجزاتی کام سرانجام دیا ہے۔ اس وقت ان کی عالمِ اسلام میں جو اہمیت ہے بطور پاکستانی وہ ہمارے لیے… pic.twitter.com/qvJRSUZH7X
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
معروف ادیبہ و ٹی وی اناؤنسر صوفیہ بیدار نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پہلے قرآنک انسائیکلوپیڈیا اور اب انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث لکھ کر یقیناً ایک معجزاتی کام سرانجام دیا ہے۔ اس وقت ان کی عالمِ اسلام میں جو اہمیت ہے بطور پاکستانی وہ ہمارے لیے قابلِ رشک ہے۔ میں ان کی درازیِ عمر کے لیے دعا گو ہوں۔
فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے جو 60 جلدوں پر انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز تالیف کیا ہے، پہلے مرحلے میں 8 جلدوں پر مشتمل مقدمہ اصول الحدیث ہے جس کی تقریب رونمائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کا انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز 400 سالہ علوم الحدیث کے ذخیرہ میں ایک فقید المثال اضافہ ہے جس سے عرب و عجم کے علوم الحدیثیہ کے طلباء، پروفیسرز و محققین استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ انسائیکلوپیڈیا شیخ الاسلام نے عربی زبان میں تالیف کیا ہے۔
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ کی تقریب رونمائی میں خطبۂ استقبالیہ دیتے ہوئے عرب شیخ پروفیسر ڈاکٹر محمد نصر الدسوقی اللبان، استاذ الحدیث وعلوم الحدیث الازہر یونیورسٹی، مصر اور مولانا طارق جمیل سمیت جملہ مہمانانِ… pic.twitter.com/n1NIDMjhjl
— Minhaj-ul-Quran (@MinhajulQuran) October 1, 2023
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ کی تقریب رونمائی میں خطبۂ استقبالیہ دیتے ہوئے عرب شیخ پروفیسر ڈاکٹر محمد نصر الدسوقی اللبان، استاذ الحدیث وعلوم الحدیث الازہر یونیورسٹی، مصر اور مولانا طارق جمیل سمیت جملہ مہمانانِ گرامی اور خواتین و حضرات کو خوش آمدید کہا۔ تقریب رونمائی نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی ہے۔
تبصرہ