لودھراں: تحریک منہاج القرآن لودھراں سٹی پی پی 227 کے زیراہتمام تنظیمی و فکری نشست
تحریک منہاج القرآن لودھراں سٹی پی پی 227 کے زیراہتمام تنظیمی و فکری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے شرکت و گفتگو کی۔
نشست میں راؤ محمد اسحاق، ڈاکٹر محمد انور ملک ایڈووکیٹ، علامہ رانا اشرف علی خان، ظفر آفتاب، حاجی اللہ یار، ملک محمد اسلم حماد سمیت تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ نائب ناظم اعلیٰ نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے تنظیمی اہداف پر بریفنگ دی۔
تبصرہ