ڈبلن: منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

Minhaj ul Quran Ireland Executive Council meeting

منہاج اسلامک سینٹر ڈبلن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کی ایگزیکٹو کا اجلاس ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ اور پاکستانی کمیونٹی کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس شاہ بخاری نے کی۔ آئرلینڈ کے معروف قانون دان سولسٹر چوہدری عمران خورشید، سید توصیف شاہ، عبدالقیوم اور دیگر شریک تھے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر محمد گلزار نے حاصل کی، بعد ازاں بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے شرکائے اجلاس کا تعارف پیش کیا اور اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ سید علی عباس شاہ بخاری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فروری 2024 میں ہونے والے دورۂ آئرلینڈ کی بریفنگ دی اور اس حوالے سے حتمی تیاریوں اور شیڈیول سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر سید علی عباس شاہ بخاری نے کہا کہ منہاج القرآن دور حاضر کی ایک ایسی دینی و انقلابی تحریک ہے جس کے دعوتی و تبلیغی، اخلاقی اور روحانی، فکری و اجتہادی اور تحریکی و تنظیمی کام نے نہ صرف اہل ایمان کے نظریات، اصلاح احوال امت اور غلبہ دین حق کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ منہاج القرآن جس انداز میں دینِ حق کا پیغام پہنچا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ منہاج القرآن کی خصوصیت اور طرۂ امتیاز اس کی صالح اور اصلاح پسند قیادت ہے۔

شرکائے اجلاس کی آراء کی روشنی میں منہاج القرآن آئرلینڈ کی تنظیم نُو کی گئی۔ نئے تنظیمی ڈھانچے میں وسیم بٹ کو صدر، رضوان احمد طور کو سینیئر نائب صدر، ڈاکٹر عبدالقدیر کو نائب صدر، علامہ محمد عدیل کو امیر تحریک، ڈاکٹر محمد گلزار کو جنرل سیکرٹری، محمد محی الدین کو جوائنٹ سیکرٹری، شیخ محمد یوسف کو انفارمیشن سیکرٹری، حافظ محمد سعید کو فنانس سیکرٹری، محمد عرفان کو ڈپٹی فنانس سیکرٹری، مدثر بھٹی کو سیکرٹری انتظامات، جبران شبیر کو یوتھ کوارڈینیٹر، عباس محمود کو ڈپٹی یوتھ کوارڈینیٹر اور احمد فیاض کو سوشل میڈیا سیکرٹری کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی۔ آخر میں تمام عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Minhaj ul Quran Ireland Executive Council meeting

Minhaj ul Quran Ireland Executive Council meeting

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top