کینیڈا: منہاج القران انٹرنیشنل کی تنظیم کا 4 سالہ ٹینور مکمل ہونے پر پُروقار تقریب کا انعقاد

تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری کی خصوصی شرکت

Minhaj ulQuran held a grand ceremony on completion of 4 year in Canada

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے ٹیم کا 4 سالہ شاندار ٹینور مکمل ہونے پر مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل مسی ساگا کینیڈا پر ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ اور صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

4 سالہ شاندار خدمت پر صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے خواجہ کامران رشید کو گولڈ میڈل اور ان کے جملہ ٹیم ممبران کو تعریفی شیلڈز سے نوازا۔ ٹیم کی طرف سے 4 سالہ ٹینور کو تاریخی ٹینور قرار دیا گیا، خواجہ کامران رشید کے 4 سالہ دور میں تنظیمی تربیتی پروگرام اور روح پرور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ اگلے ٹینور کے لیے صوفی محمد طارق کو صدر کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اللہ رب العزت انہیں راہِ حق پر استقامت عطاء فرمائے اور مشن مصطفوی کا پیغام یونہی پھیلتا پھولتا رہے۔

تقریب کا اختتام حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی خصوصی دعا سے ہوا۔

Minhaj ulQuran held a grand ceremony on completion of 4 year in Canada

Minhaj ulQuran held a grand ceremony on completion of 4 year in Canada

Minhaj ulQuran held a grand ceremony on completion of 4 year in Canada

Minhaj ulQuran held a grand ceremony on completion of 4 year in Canada

Minhaj ulQuran held a grand ceremony on completion of 4 year in Canada

Minhaj ulQuran held a grand ceremony on completion of 4 year in Canada

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top