سندھ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شیخ الاسلام کانفرنس بسلسلہ قائد ڈے میں شرکت و خطاب

Dr Hassan Participate Shaykh ul islam conference

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن حیدر آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام کانفرنس بسلسلہ 73ویں سالگرہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ میں شرکت و خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ پر تحقیق کا کام اُمت محمدیہ پر قرض تھا اور اللہ رب العزت کی توفیق، حضورﷺ کے نعلین پاک کے تصدق اور حضور شیخ الاسلام کے فیض سے یہ کام مکمل کیا۔ ریاست مدینہ کے دستور کی شکل میں آقا کریمﷺ نے دنیا کو امن و بقائے باہمی سے مزین نظام دیا۔ اس دور میں آقا کریم ﷺ نے مدنی معاشرے کے تمام لوگوں کو ایک اُمت قرار دیا یعنی جو لوگ ایک معاشرے میں رہتے ہیں وہ ایک قوم ہوں گے۔ حضور تاجدارِ کائنات ﷺ نے ریاست مدینہ کے دستور کے ذریعے مساوی بنیادی انسانی حقوق، ویمن امپاورمنٹ اور اقلیتوں کے حقوق جیسے راہنما اصول دئے۔ آپ ﷺ نے تمام قبائل کو اکٹھا کرکے ایک قوم بنایا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی روایات و اقدار کی پاسداری کی آزادی بھی دی تاکہ مدینہ کی ریاست ہر قسم کے انتشار و فتنوں سے محفوظ رہے۔ یہ صوبائی خود مختاری کا عطا کردہ پہلا اُصول تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا دین، ایمان، اعتقاد اور نظریات محفوظ رہیں تو ہمیں اللہ تعالی کے مقرب بندوں، بزرگان دین، اولیاء اور صلحاء کی صحبت اختیار کرنا ہوگی، حضور شیخ الاسلام کی صورت میں اللہ رب العزت نے ہمیں اس دور کے مجدد عطاء کئے ہیں، اب یہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ان کا دست و بازو بنیں، تحریک منہاج القرآن کا پیغام امن و محبت لوگوں تک پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس مشن سے منسلک کریں، حضور شیخ الاسلام کی تعلیمات، ان کا پیغام نگر نگر گلی گلی لے کر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ ایک حقیقی مصطفوی معاشرہ بنے، یہاں ہر فرد کو اس کے حقوق ملیں اور یہ ریاستِ مدینہ کا ایک بہترین ماڈل بنے تو ہمیں حضور شیخ الاسلام جیسے اولیاء اور اتقیا کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔ چیئرمین سپریم کونسل نے تحریک منہاج القرآن حیدر آباد کی تنظیم اور کارکنان کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مُبارک باد دی۔

تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ صوبہ سندھ مظہر محمود علوی، پیر غلام مجدد سرہندی، پیر فقیر علی اکبر، علامہ فاروق سومرو، حفیظ اللہ بلوچ، ڈاکٹر مسعود جمال پاکستان پیپلز پارٹی، سید علی محمد شاہ، کامران پرویز، سید مشرف علی شاہ، سردار پرکاش سنگھ، سید مبشر علی زیدی، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر، صائمہ نور، نسرین جمشید، فوزیہ ارشاد سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Dr Hassan Participate Shaykh ul islam conference

Dr Hassan Participate Shaykh ul islam conference

Dr Hassan Participate Shaykh ul islam conference

Dr Hassan Participate Shaykh ul islam conference

Dr Hassan Participate Shaykh ul islam conference

Dr Hassan Participate Shaykh ul islam conference

Dr Hassan Participate Shaykh ul islam conference

Dr Hassan Participate Shaykh ul islam conference

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top