شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کا منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب

مورخہ: 16 اگست 2024ء

Shaykh Hammad Mustafa Qadri adressing Khutaba Jummah at hong kong

شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب، جمعہ کے اجتماع سے ’’حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ میں پیروی کے لیے نہایت خوبصورت اور عمدہ نمونۂ عمل اور نمونۂ حیات موجود ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں ہمارا معاشرہ امن و سلامتی کا گہوارہ بنے تو ہمیں آقا علیہ الصلوۃ و السلام کے اُسوہ پر عمل کرنا ہوگا۔ اگر حضورﷺ کی سیرت طیبہ اور اخلاق حسنہ سے بندے کا تعلق جڑ جائے تو یہ تعلق بندے کو اللہ سے ملا دے گا۔ آپﷺ نے دعوت دین کے لیے عرب قبائل کے سامنے بطور نمونہ اپنے اخلاق کریمانہ کو پیش کیا اور آپ کی صداقت و امانت اسلام کی پہچان بنی۔

نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ اسلام کی جتنی برکات، دین کی جتنی خیرات اور اللہ کی جتنی معرفت حاصل کرنا چاہتے ہیں، اُسی قدر آقا علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ کا عکس اپنے کردار اور عمل میں پیدا کریں، حضور ﷺ کی سیرت سے محبت کریں، جتنا حضورﷺ کی سیرت طیبہ، اخلاق حسنہ اور اُسوۂ کاملہ کی پیروی میں پختہ ہوتے چلے جائیں گے اتنا رب تعالیٰ کے قریب ہوتے چلے جائیں گے۔

جمعہ کے اجتماع میں جوائنٹ سیکرٹری تصدق جاوید، حسنین عنصر، نعمان فیضی، عاشق علی، قاری محمد عثمان الترازی سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے قائدین، مقامی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Shaykh Hammad Mustafa Qadri adressing Khutaba Jummah at hong kong

Shaykh Hammad Mustafa Qadri adressing Khutaba Jummah at hong kong

Shaykh Hammad Mustafa Qadri adressing Khutaba Jummah at hong kong

Shaykh Hammad Mustafa Qadri adressing Khutaba Jummah at hong kong

Shaykh Hammad Mustafa Qadri adressing Khutaba Jummah at hong kong

Shaykh Hammad Mustafa Qadri adressing Khutaba Jummah at hong kong

Shaykh Hammad Mustafa Qadri adressing Khutaba Jummah at hong kong

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top