’’دستورِ مدینہ‘‘ کائنات انسانی کا پہلا تحریری دستور ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

Launching ceremony of book Dustoor e Madina in Athens Greece

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرۂ آفاق کتاب ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی یونان کے شہر ایتھنز میں تقریبِ رونمائی۔

تقریبِ رونمائی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے ممتاز شخصیات میں پاکستان کے قائمقام سفیر عظیم خان، نادیہ ڈیگاڈو صدر (ہلینک اینڈ میکسیکو چیمبر آف کامرس)، وسیلس (سی ای او اکاؤنٹنٹ کمپنی) ایتھنز، ستاورو دراکوس بینک مینجر نیشنل بینک گریس، عرب کمیونٹی سے محمد ذکی سید (امام و خطیب سرکاری جامع مسجد ایتھنز یونان)، سید ایحاب، محمد الدحبی، محمد حشام، عبد الرحیم و دیگر شامل تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "دستورِ مدینہ" کائنات انسانی کا پہلا تحریری اور مختصر ترین دستور تھا، جو 63 آرٹیکلز اور 750 الفاظ پر مشتمل تھا، اس دستور نے سیاسی قومیت اور قانون کی حکمرانی کا شعور دیا اور ریاستِ مدینہ کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کیے۔ حضور ﷺ نے شہریوں کو اپنے مذہب اور رسم و رواج کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی عطا کی۔ ’’دستورِ مدینہ‘‘ کے ذریعے ریاستی نظم و نسق اور فلاحی اصولوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میثاقِ مدینہ کے ذریعے مختلف مذاہب اور قبائل کو ایک سماجی معاہدے کے تحت متحد کیا گیا۔ اس دستور نے انسانیت کو معاشرتی انصاف، مساوات، اور فلاح و بہبود کا شعور فراہم کیا۔ ریاستِ مدینہ کے قیام نے امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم مثال قائم کی، جہاں قانون کی حکمرانی برقرار رہی۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں، سفارت کاروں اور مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔
شرکاء نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ریاستِ مدینہ کے حوالے سے شاندار تحقیق کو سراہا اور کہا کہ یہ کتاب ریاستِ مدینہ کے فلاحی اور منصفانہ نظامِ حکومت کے اسلامی اصولوں کو سمجھنے میں مددگار ہے۔

تقریب میں صدر منہاج القرآن یورپین کونسل محمد بلال اُپل، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن بابر شفیع شیخ، امیر تحریک یونان غلام مرتضیٰ قادری، ڈائریکٹر منہاج القرآن یونان حافظ محمد نواز ہزاروی، صدر یونان ارسلان خرم چیمہ، چودھری شہزاد، اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان سمیت سیاسی، سفارتی، مذہبی، سماجی، صحافتی شخصیات اور عرب کمیونٹی کی ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top