گجرات: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا عائشہ بشیر ہسپتال کا دورہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عائشہ بشیر ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز بشیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، محمد اقبال مصطفوی، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشن منہاج القرآن سہیل احمد رضا، کوارڈینیٹر ہسپتال عزیر الرحمن مجاہد، سید ہارون شاہ بخاری، حاجی محمد اکرم، قاری ریاست علی چدھڑ سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم کو اس شاندار کام پر مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت ان کو کامیاب کرے اور یہ پراجیکٹ ترقی کرے تاکہ ضرورت مند طبقات کی خدمت کا فریضہ جاری رکھا جا سکے۔
تبصرہ