منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ہزاروں مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی
رضاکاران کی تربیتی ورکشاپ سے رانا ادریس، نور اللہ صدیقی،اقبال حسین باجوہ، کیپٹن (ر) عبد المجید کا خطاب
منہاج ویلفیئر نے’’ حلال اورطیب‘‘ کے قرآنی احکامات کی روشنی میں حکمت عملی بنائی ہے
لاہور (11مئی 2026) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن لاہور کے زیراہتمام قربانی مہم 2026 میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں کےلئے ایک تربیتی ورکشاپ کیا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ سے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، نائب صدر عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، صدر منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ ، ناظم لاہور ناظم علی رحمت اور کیپٹن (ر) عبد المجید، قاسم اعوان نے اظہار خیال کیا۔
صدر لاہور اقبال حسین باجوہ نے کہاکہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن لاہور اس سال ہزاروں مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی، فلسفہ قربانی اور احکامات ربانی ہیں کہ مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک کرو۔ علامہ رانا محمد ادریس نے کہاکہ اللہ کی رضا کےلئے مخلوق خدا کی مدد کرنا سب سے بڑی عبادت اور مقبول نیکی ہے۔ نائب ناظم اعلیٰ میڈیا نور اللہ صدیقی نے کہا کہ حلال اور طیب یعنی ہائی جین کا تصور اسلام نے دیا۔ جانور کو ذبح کرنے کے بعد اس کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کٹائی،پیکنگ، ٹرانسپورٹیشن اور فراہمی بہت اہم ہے۔ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے رضا کار گوشت کی محفوظ اور بروقت ترسیل کو یقینی بناتے ہیں اور یہی خدمت انہیں دیگر فلاحی اداروں سے ممتاز بناتی ہے۔
نائب صدر راجہ زاہد محمود نے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کو بروقت تیاریاں اور اقدامات کرنے پر مبارکباد دی۔ ورکشاپ کے اختتام پر خدمت خلق کے حوالے سے مثالی خدمات انجام دینے پر علامہ رانا محمد ادریس علامہ رانا نفیس حسین، امجد حسین چوہدری، حاجی محمد حنیف، اصغر ساجد، حافظ عبدا الرحمان، ڈاکٹر محمد قاسم، میاں ممتاز حسین، ممتاز کھچی، شیخ وکیل احمد منہاج لیب، شیخ عقیل احمدکو کارکردگی شیلڈز دی گئیں۔


















تبصرہ