تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی بیرونی دورے سے وطن واپسی

تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض بیرونی ممالک کے کامیاب تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئر پورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں مرکزی قائدین اور کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندگی کی متاع ہے۔ آج آقا علیہ السلام کی ذات سے کمزور پڑ جانے والے تعلق کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں امید، خوشی اور حقیقی مسرت تب ہی آسکتی ہے جب ہم اپنی جان سے بڑھ کر آقا علیہ السلام سے محبت کا تعلق استوار کرنے پر محنت کریں گے اور یہ محبت صحبت صالح اختیار کرنے سے نصیب ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top