سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجنیئر محمد رفیق نجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی 2جلدوں پر مشتمل معرکۃ الآراء تصنیف ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی رِیاست کا تصّور‘‘ تعارف پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع حیدرآباد کی تحصیل قاسم آباد اور تحصیل لطیف آباد کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان راشن پروگرام کی منعقدہ تقریب میں غرباء و مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما سید مشرف علی شاہ نے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں سماجی خدمات میں مصروف عمل ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ملک بھر میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کے مطابق غرباء اور ضرورت مند افراد میں رمضان راشن بیگز تقسیم کروا رہی ہے، اس تقسیم کا بنیادی مقصد رضائے الٰہی کا حصول ہے۔
پاکستان عوامی تحریک حیدر آباد (سندھ) کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر 17 جون کو پرامن ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.