سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
یکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ پانچ روزہ عالمی کتب میلے میں منہاج القرآن پبلی کیشنز کا بک سٹال عوامی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اس موقع پر لوگوں نے منہاج القرآن پبلی کیشنز کے بک سٹال سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سیکڑوں کتب کی خریداری کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ”ضرورت مذہب اور وجود باری تعالیٰ“کے موضوع پر جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فقط بیمار ذہنیت خدا کے وجود سے انکار کر سکتی ہے۔ دنیا کا ہر الہامی اور غیر الہامی مذہب اور سائنس خدا کے وجود کی معترف ہے۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کے زیراہتمام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان کی سلامتی،خوشحالی اور امن کیلئے دعا کی گئی۔ تقریب میں پاسٹر الائنس شاہدرہ کے مسیحی رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ عبدالمولی عبدالباری خطیب جامع مسجد کویت کو پاکستان عوامی سوسائٹی کے ذمہ داران نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف الموسوعۃ القادریہ فی العلوم الحدیثیہ بطور تحفہ پیش کیا۔
حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 4 دسمبر 2023ء بروز پیر دن 2:20 بجے نئے انگریزی ترجمۂ قرآن The Manifest Qur’an کی تیسری اور حتمی نظر ثانی مکمل کرکے لاہور FMRiکو بھیج دیا ہے۔
تحریک منہاج القران لاڑکانہ کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ منہاج الدین قادری اور محمد رضا طاہر نے گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں سٹی پی پی 227 کے زیراہتمام تنظیمی و فکری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے شرکت و گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب، آزاد کشمیر اور اسلام آباد زون کے ذمہ داران کے ساتھ آن لائن اجلاس، اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، نائب صدر راجہ زاہد محمود اور بابر چودھری سمیت ذمہ داران شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن شکار پور کے زیرِاہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ منہاج الدین قادری اور محمد رضا طاہر نے گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری کی منڈی فیض آباد میں ورکرز کنونشن اور ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں شرکت و خطاب۔
ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کی قونصلیٹ جنرل آف ترکیے لاہور درمش باشتوگ سے ملاقات، ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد احمد خان بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ترجیحات کی فہرست میں تعلیم کو پہلا نمبر نہ دینے والی قومیں دوسرے درجہ کی قوم بن جاتی ہیں، ملک اور معاشرے بڑی بڑی سڑکیں، عمارات اور بڑے بڑے پلازے بنانے سے نہیں علم سے معتبر ہوتے ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’’مراکزِ علم‘‘ پروگرام کے جائزہ اجلاس میں فکر انگیز گفتگو کی۔ مراکزِ علم کا قیام ہو یا فلاحِ عامہ کے اقدامات، ہماری منزل مصطفوی معاشرہ کا قیام ہے۔ تعلیم یافتہ باشعور اور جہد مسلسل کے اوصاف سے متصف قومیں ہی منزلِ مقصود پر پہنچتی ہیں۔ مقصد کی واضحیت، فکر و عمل کی یکسوئی اور محنت شاقہ سے مقررہ اہداف حاصل ہوتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مرکزی نظامت دعوت کے سکالرز کی ملاقات۔ نظامت دعوت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ پر ایک روزہ گرینڈ کتاب میلہ کا وزٹ کیا، کتاب میلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 6 سو سے زائد کتب رکھی گئی ہیں
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.